نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے صوبائی چیف سیکرٹری ارباب محمد شہزاد کو فارغ کر دیا۔ چیف سیکرٹری کا چارج ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دینے کی ہدایت کر دی گئی۔ امجد علی خان کو صوبے کا نیا چیف سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔ ذرائع وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق وزیراعلیٰ نے ارباب محمد شہزاد کو دو دن میں عہدہ چھوڑنے اور ان کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ وزیراعلیٰ کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور فائلوں پر اپنی مرضی کے احکامات جاری کرنے کے باعث کیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری نجکاری امجد علی خان کو نیا چیف سیکرٹری نامزد کر کے ان کا نام محکمہ سٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا۔