خیبر پی کے حکومت قربان کر دینگے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: شاہ محمود قریشی

ملتان (آئی این پی ) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں سینٹ کی سیٹوں اور خیبر پی کے کی حکومت کا کوئی لالچ نہیں، خیبر پی کے کی حکومت قربان کر دیں گے لیکن مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے عمران خان نے دھرنوں کے ذریعے قوم کو جگایا اور شعور پیدا کیا یہ سب کچھ تبدیلی کے لئے ہے، جو لوگ ٹکٹو ں کے لئے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں وہ انتظار کریں ہم غریب اور محنت کش کسانوں کی تقدیر بدلنے کیلئے میدان میں آئے ہیں۔ وہ گزشتہ روز ناگ شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم اور مجھے وزیراعلیٰ بننے کا کوئی شوق نہیں پاکستان میں تبدیلی آچکی ہے، آج معاشی حالت ابتر ہے کسانوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے، نہ پھٹی کے نرخ مل رہے ہیں اور نہ ہی دھان کی صحیح قیمت ملی ہے بلکہ گنے کا کاشتکار مافیا کے تصادم کا شکار ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کشمیر کمیٹی کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود بھی استعفیٰ دے چکے ہیں، چودھری سرور بطور گورنر ٹکٹیں تقسیم کرتے تھے، انہوں نے استعفیٰ دیکر حکمرانوں کے پول کھول دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے عبدالوحید ارائیں کا نااہل ہونا ثابت کرتا ہے یہ دھوکہ دینے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وحید ارائیں نااہل ہوچکے ہیں اور رانا عبدالجبار کو ایم پی اے ڈکلیئر کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...