وفاق سے بجلی کا نیا معاہدہ طے نہ ہوسکا کراچی میں بلیک آئوٹ کا خدشہ

Feb 07, 2015

کراچی (سٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی منقطع ہونے کی صورت میں شہر میں بلیک آٹ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی کی کٹوتی نہ صرف صورتحال کو مزید خراب کردے گی بلکہ اس سے شہر بلیک آٹ کی زد میں آجائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالت نے نیشنل گرڈ سے بجلی منقطع کرنے پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے جس کے بعد کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی کٹوتی توہین عدالت ہوگی۔ واضح رہے کہ نیشنل گرڈ سے کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ختم ہوچکا ہے جس کے بعد وفاق اور کے الیکٹرک میں شہر کو بجلی کی فراہمی سے متعلق کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پایا ہے جب کہ گزشتہ دنوں وزارت پانی بجلی کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ کراچی کو دی جانے والی بجلی ملک کے دیگر علاقوں کو فراہم کی جائے گی اور کے الیکٹرک اپنے بند پاور پلانٹ سے بجلی پیدا کرے۔

مزیدخبریں