2 شناختی کارڈ رکھنے، صادق و امین نہ ہونے پر وزیر جیل پنجاب نااہل قرار

ملتان (سپیشل رپورٹر) الیکشن ٹربیونل ملتان نے دو شناختی کارڈ رکھنے کی وجہ سے صادق و امین نہ ہونے پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبدالوحید ارائیں کو نااہل قرار دینے کا حکم دیا ہے دوسرے نمبر پر آنے والے تحریک انصاف کے امیدوار رانا عبدالجبار نے انتخابی عذر داری دائر کی تھی کہ درخواست گزار نے حلقہ پی پی 196 سے الیکشن میں حصہ لیا اورکامیاب امیدوار کے 33030‘ درخواست گزار کے 28826 ووٹ ظاہر کئے گئے جبکہ ریٹرننگ افسر اور پولنگ عملہ کی مدد سے دھاندلی کی گئی اور مناسب سکروٹنی کی وجہ سے آرٹیکل 62 کے تحت صادق اور امین نہ ہونے کے باوجود اہل قرار دیا گیا اور دائرہ اعتراض بھی مسترد کر دیا گیا جبکہ عبدالوحید ارائیں کے سابق دور میں ان پر حکومتی فنڈز کی خورد برد کے الزامات عائد کئے گئے اور اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج ہوا۔ دریں اثناءعبدالوحید ارائیں پر اعتراض کیا کہ انہوں نے 36302-0387134-5 اور 36302-367055 کے نمبروں سے دو شناختی کارڈ حاصل کئے ہوئے ہیں اور نادرا کی جانب سے یہ کارڈز مارک ہونے کے باوجود منسوخ نہیں کرایا ہے اس لئے پورا الیکشن ہی منسوخ کیا جائے اور درخواست گزار کو کامیاب قرار دینے کا حکم دیا جائے جبکہ عبدالوحید ارائیں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اعتراض عائد ہونے پر ایک شناختی کارڈ منسوخ کرا دیا تھا دوسری جانب عدالت نے پی پی 196 میں الیکشن کمشن کو دوبارہ الیکشن کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے فیصلہ کے بعد سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ 95ءسے 2008 ءتک سعودیہ میں کاروبار کی غرض سے آتے جاتے رہے۔ 2003ءمیں ویزا دوبارہ لگوانے کے لئے ایجنٹ نے پاسپورٹ لیا۔ جبکہ 2007ءہی میں ان کے ایجنٹ نے ان کا اوورسیز شناختی کارڈ بنا دیا۔ جو آج تک مجھے ڈیلیور نہیں ہو سکا نادرا اور حکومتی قوانین کے مطابق دو کارڈز جو اوورسیز اور قومی شناختی کارڈز ہوں رکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے باوجود میں عدالتی فیصلہ کا احترام کرتا ہوں تاہم اس فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کروں گا۔
عبدالوحید ارائیں





ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...