دبئی (اے پی پی) اٹالین سائیکلسٹ ایلیا ویویانی نے دبئی ٹور سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ مارک کیونڈش کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ دبئی ٹور کا دوسرا مرحلہ 190 کلو میٹر پر محیط تھا، پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی شریک سائیکلسٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اٹلی کے ایلیا ویو یانی چھائے رہے، انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 29 منٹس اور 59 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مارک کیونڈش دوسرے اور اٹلی کے آندرے تیسرے نمبر پر رہے۔ کیونڈش مجموعی برتری پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، انہیں ایلیا پر 2 اور گارڈنی پر 6 سیکنڈز کی سبقت حاصل ہے۔