سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج الیکشن ٹربیونل میں پیش ہونگے

Feb 07, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن ٹربیونل میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ایاز صادق آج (ہفتہ) کو عمران خان کی دائر کردہ انتخابی عذر داری کی سماعت میں ٹربیونل میں پیش ہوں گے۔ علاوہ ازیں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ایاز صادق آج این اے 122کیس میں بغیر پروٹوکول الیکشن ٹریبونل میں پیش ہونگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایاز صادق کے ساتھ وکلاءکا پینل ہوگا۔ ان کا دو صفحات پر مشتمل تحریری بیان تیار کرلیا گیا۔ بیان کے متن میں کہا گیا ہے این اے 122 میں شفاف الیکشن ہوا کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے الیکشن کی شفافیت پر انگلی اٹھے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے الیکشن کمشن کی عمارت میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ پی ٹی آئی کے وکلاءنے بھی کارکنوںکو آنے سے روک دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی

مزیدخبریں