فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گواہ منحرف ہونے پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کو ساتھیوں سمیت بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق کھرڑیانوالہ کے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس اور اس کے ساتھیوں پر الزام تھا انہوں نے تھانہ کھرڑیانوالہ میں گھس کر مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزم کو حوالات سے چھڑوا کر ساتھ لے گئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے گواہ منحرف ہونے پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شعیب ادریس اور اس کے 10ساتھیوں کو بری کر دیا۔
بری