مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: فضل الرحمن

لاہور (آئی اےن پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا، پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں مسلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جمعہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام قومی اداروں کو مسئلہ کشمیر اُجاگر کرنے کیلئے مزید فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر کے بارے میں بھارت کا موقف عالمی برادری کے موقف سے بالکل مختلف ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر خطے کا ایک اہم مسئلہ ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
فضل الرحمن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...