ورلڈکپ2015ءکے حوالے سے قومی ٹیم کو درپیش مشکلات

Feb 07, 2015

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! جناب کچھ دنوں بعد کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے 14 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریںگی اور اپنی کامیابیوں کا لوہا منوانے کیلئے حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گی۔ ہماری قومی ٹیم جوکہ اپنی کامیابیوں کا سکہ زمانے میں بٹھا چکی ہے‘ بڑی سے بڑی ٹیم بھی پاکستانی ٹیم سے میچ کو آسان نہیں لیتی‘ قومی ٹیم ہر مرتبہ دوسری ٹیموں کے سامنے کانٹے بچھاتی آئی ہے۔ قومی ٹیم اس وقت چند باکمال کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔ باکمال اور تجربہ کار کھلاڑیوںکی محرومی اور مسلسل شکستوں کے باعث قومی ٹیم کافی حد تک اپنا توازن کھو چکی ہے جسے بحال کرنا بہت ضروری ہے۔ ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی حکام کو سر جوڑ کر بیٹھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ قومی ٹیم درپیش مشکلات اور مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز کا سامنا کر سکے۔ اگر پی سی بی اور ٹیم انتظامیہ نے قومی ٹیم کی مشکلات کو دور نہ کیا تو ورلڈکپ 2015ءکے گروپ میچز میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے نتائج مختلف ہونگے۔ (آصف ذوالفقار‘ لاہور)

مزیدخبریں