لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں13 وارداتیں 53 لاکھ روپے کا مال لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے باغبانپورہ انگوری باغ سکیم میں زاہدکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 11لاکھ 35ہزار روپے، جنوبی چھاﺅنی مانانوالہ میں اشتیاق کے گھر سے 8 لاکھ 50 ہزار روپے، کوٹ لکھپت اعوان چوک میں اسلام خان کے گھر سے 8لاکھ روپے، نواب ٹاﺅن کیوبلاک کے محمد ندیم کے گھر سے 6لاکھ روپے، جنوبی چھاﺅنی کیولری گراﺅنڈ کے منظور کے گھر سے 6لاکھ روپے، جوہر ٹاﺅن ٹکا چوک میں محمد جاویداللہ کے گھر سے5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے مناواں میں گیریژن گارڈن کے قریب محمد نصیب اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 68ہزارروپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے ٹا ﺅن شپ میں اےک شادی ہال کے باہر قلب عباس سے 89ہزارروپے اور موبائل فون، ڈیفنس سی میں ڈبل ایکس بلاک میں خواجہ نصیر سے 86ہزار، اقبال ٹاﺅن جہانزیب بلاک میں نوید سے74 ہزار، گلشن راوی میں عمران سے56ہزار، غالب مارکیٹ مین مارکیٹ کے قریب عمران سے 49 ہزار، اقبال ٹاﺅن میںاتوار بازار مون مارکیٹ کے قریب اشفاق سے 45ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے راوی روڈ سے محمد احمد، شفیق آباسے پرویز بٹ، شفیق آبادسے نوید احمد، اسلام پورہ سے عاشق، کوٹ لکھپت سے پرویز، اچھرہ سے محبوب بھٹی کی کارےں جبکہ اقبال ٹاﺅن سے محمد علی، مصری شاہ سے حفیظ، ڈیفنس سے نوید، مغلپورہ سنگھ پورہ منڈی سے محمد عامراور عمر حیات،لٹن روڈ سے محمد عاصم، وحدت کالونی سے اسلم، سمن آبادسے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے اکرم علی، ساندہ سے شاہد بٹ اور محمد صدیق، شاہدرہ ٹاﺅن سے ارشاد علی کی مو ٹر سائیکلیںچوری کر لی ہےں۔ علاوہ ازیں فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ پر ننگل ساہراں کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر شہری ظفر اقبال سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ ڈاکوﺅں نے جی ٹی روڈ پر ماڑی چیلاں کے قریب ناکہ لگاکر کار سوار فیملی کو روک کران سے زیورات، نقدی اور کار ڈرائیور سے رقم چھین لی۔ ناصر میڈیکل سٹور میں گھس کر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ نامعلوم افراد نے محمد شاہ کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلی۔