اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) امریکی صدر اوبامہ کی دلائی لامہ سے ملاقات پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ملاقات کو چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔ چنی اخبارات میں شائع ہونے والے مختلف تجزیوں میں دلائی لامہ کو اپنی مادر وطن کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث شخص قرار دیا گیا ہے۔ پیپلز ڈیلی کے ایک تجزیہ کے مطابق دلائی لامہ سے ملاقات کر کے امریکی صدر نے اپنے وعدوں سے انحراف کیا۔ تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات سے چین اور امریکہ کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
دلائی لامہ کیساتھ باراک اوباما کی ملاقات پر چین کا سخت ردعمل
Feb 07, 2015