واہگہ بارڈر سے 4 مبینہ دہشت گرد‘ کوہاٹ میں 2 افغان، 24 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) قانون نافذ کرنے والے اداروں کا واہگہ بارڈر کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن، 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ سکیورٹی اداروں کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران واہگہ بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لٹریچر، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور حساس عمارتوں کے نقشے برآمد کرکے انکو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مقامی پولیس نے گرفتاریوں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ کوہاٹ سے آن لائن کے مطابق کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں دو افغان باشندوں سمیت 26 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے حساس اداروں کی رپورٹ پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور دو افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...