کوئٹہ (آئی این پی) کراچی سے تربت جانیوالی پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کے انجن سے دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے پیدا فنی خرابی کی وجہ سے پرواز کو کوئٹہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، مسافروں کو لاﺅنج میں منتقل کرکے طیارے کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی۔