مشرف سے سیاستدانوں کی ملاقاتوں سے کھچڑی نہیں ”نیا پکوان“ تیار ہو رہا ہے: شجاعت

اسلام آباد (آئی این پی) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ گذشتہ روز پرویز مشرف سے ہمارے سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماﺅں کی ملاقاتوں سے کچھڑی نہیں ”نیا پکوان“ تیار ہو رہا ہے۔ اس نئے پکوان کا نام تجویز ہونا باقی ہے، قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے پاک چین دوستی اور تعلقات میں مزید بہتری آئی گی جس سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران میری کسی سیاسی رہنما سے ملاقاتیں نہیں ہوئیں اس کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ شجاعت حسین نے کہا کہ جب کوئی آمر ملک کا حکمران ہوتا ہے تو سب اس کو خوش آمدید اور امیرالمومنین کہتے ہیں۔ جب وہ اقتدار سے ہٹ جاتا ہے تو ظالم کہا جاتا ہے۔ یہ ان کا دوہرا معیار ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں تمام مسلم لیگ کو بھی اکھٹے کرنے کی کوشش جاری ہے۔ بہت جلد اچھی خبر آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تلور کے شکار پر سب کیلئے برابر قانون لاگو ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن