پاکپتن (نامہ نگار) پاکپتن پولیس نے تھانہ فرید نگر پر حملہ‘ فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں 50 افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل مسلح افراد نے چوری کے الزام میں گرفتار کباڑیئے شہززد عرف شہزاد وکو چھڑانے کیلئے تھانہ فرید نگر پر دھاوا بول دیا تھا اور اس دوران فائرنگ کرتے ہوئے تھانہ نے بورڈ کو نذر آتش کر دیا جبکہ برآمد مسروقہ موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی تھی۔ پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔