دنیا بھر میں برڈ فلو مہاجر پرندوں کی وجہ سے پھیلتا ہے: تحقیق

لندن (بی بی سی اردو) سائنس دانوں کا خیال ہے کہ دنیا بھر میں برڈ فلو مہاجر پرندوں کی وجہ سے پھیلتا ہے اور انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ وبا عام ہو جائے گی۔ نیدرلینڈ کے محققین کے مطابق برطانیہ کے بطخ فارم میں 2014 میں برڈفلو کی جو خطرناک قسم سامنے آئی تھی وہ روس کے جنگلی پرندوں سے پھیلی تھی۔ یہ وائرس انسانی صحت کے لیے کوئی خطرہ نہیں تاہم طویل فاصلے تک ہجرت کرنے والے جنگلی پرندوں کی نگرانی ہونی چاہیے۔ H5N8 نامی برڈ فلو گذشتہ برس برطانیہ، روس، مشرقی ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ کے چار ممالک میں سامنے آیا۔ اس وبا سے ہزاروں کی تعداد میں پولٹری فارمز متاثر ہوئے۔ سائنس نامی جریدے میں ڈاکٹر رون لکھتے ہیں کہ مستقبل میں پولٹری فارمز میں یہ وبا پھیل سکتی ہے خاص طور پر ان ممالک میں جہاں پیشگی طور پر بچاو¿ کے لیے کوئی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...