اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان، برطانیہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف جنگ اور باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔