وزیر کی حیثیت سے عدالت جانیوالے بغیر پروٹوکول اکیلے گھر پہنچے، عبدالوحید آرائیں کی نااہلی پر بعض لیگی رہنما بھی خوش

ملتان (محمد نوید شاہ سے) صبح صوبائی وزیر کی حیثیت سے عدالت میں جانے والے وحید آرائیں دوپہر کو عام آدمی کی حیثیت سے گھر واپس پہنچ گئے۔ ان کی نااہلی پر جہاں مخالف حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہاں خود ان کی پارٹی کے بھی بعض رہنما درپردہ خوشیاں مناتے رہے۔ ان کی نااہلی خود حکومت کے خلاف بحران در بحران میں مزید بحران ثابت ہو گیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے عبدالوحید آرائیں کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کے بعد ان کی صوبائی وزارت خودبخود ختم ہو گئی یوں صبح لا¶لشکر کے ساتھ گھومتے وزیر دوپہر تک سابق ہو کر بنا پروٹوکول اکیلے گھر واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور چودھری عبدالوحید آرائیں کی قریبی قرابت داری بھی ہے۔ مسلم لیگ ن ہی میں کئی شخصیات اور عہدے دار ان کی نااہلی پر زیر لب مسکراتے رہے جبکہ ایک رہنما نے تو باقاعدہ بیان جاری کرکے خوشی کا اظہار کیا ایک ایم پی اے نے صحافیوں کے سامنے برملا اظہار کیا کہ وہ تو پہلے ہی نااہل تھے آج تو صرف اعلان ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...