لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی بطور قائم مقام گورنر پنجاب تقرری کےخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 9فروری کو تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔ جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔