لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے آفیسر قاضی افضل کو ریجنل ٹیکس آفس کراچی میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر تعینات کیا گیا ہے۔ اس طرح گریڈ 18 کے آفیسر نوید حسان کو ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی میں ڈپٹی کمشنر ، گریڈ 17 کی آفیسر سونیا انور رانا کو ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر، گریڈ 17 کے آفیسر عطاء محمد ناصر کو ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ، گریڈ 17 کے عرفان اللہ کو ڈائریکٹریٹ جنرل آف انڈنل آڈٹ انڈ لینڈ ریونیو اسلام آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔