انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 140 کو فوری ختم کیا جائے: شیخ عبدالمنان

Feb 07, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر))پاکستان ہارڈ وئیر ایسو سی ایشن کی ایف بی آر و کسٹم کمیٹی کے چیرمین شیخ عبدالمنان نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈنینس 2001کے سیکشن 140کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ اسکی وجہ سے کاروباری برادری اور بینکوں کے درمیان نہ صرف حالات خراب ہو رہے ہیں بلکہ اعتماد بھی ختم ہو رہا ہے جو کسی صور ت ملک کی معاشی واقتصادی صورتحال کے لئے درست نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایسے اقدامات سے نہ صرف مقامی سرمایہ کار متاثر ہونگے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی، ایف بی آر کے اہلکاروں کو کیسز اپیل میں ہونے کے باوجود بینکوں تک رسائی اور انہیں منجمد کرنے کے اختیارات دینے سے کاروباری ماحول خراب ہو گا ۔

مزیدخبریں