لندن (بی بی سی) امریکہ میں سروے کے مطابق متعدد انویسٹیگیٹو صحافیوں کو یقین ہے کہ امریکی حکومت ان کے فون کالز، ای میلز یا دوسرے آن لائن کمیونیکیشنز کی نگرانی کر رہی ہے۔ 671 صحافیوں میں سے 64 فیصد کو یقین ہے کہ وہ امریکی حکومت کی نگرانی میں ہیں۔ 71 فیصد صحافیوں جو قومی سکیورٹی، وزارتِ خارجہ یا وفاقی حکومت کے معاملات کو کور کرتے ہیں کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کہ وہ حکومت کی نگرانی میں ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں شامل آدھے صحافیوں کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کے مالک ان کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہے۔