وزیردفاع خواجہ آصف نے یہ بات میونخ پہنچنےپرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہی۔ خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پاکستان میں امن سےخطے کوبھی فائدہ ہوگا۔انہوں نےمغربی ممالک پر زور دیاکہ وہ پاکستان کی امدادمیں اضافہ کریں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے برلن میں جرمن ہم منصب ڈاکٹرارسلاوون خان سے ملاقات کی،،جس میں باہمی تعلقات اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ آصف نے جرمن وزیر دفاع کو آپریشن ضرب عضب سے متعلق آگاہ کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کی پونے دولاکھ فوج دہشتگردوں سےنمٹ رہی ہے اور یورپ کواس کااحساس کرکے تعاون بڑھانا چاہیے۔
Feb 07, 2015 | 13:26