امریکی ریاست مشی گن میں ڈیٹرائٹ کی فیکٹری تک بتیس کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرکے کام کے لیے پہنچنا 'جیمز رابرٹسن'کا روزانہ کا معمول تھا،، گرمی، سردی ہو یا بارش اور برفباری وہ ہر موسم میں یہ فیکٹری مزدور پیدل سفر کرکے فیکٹری پہنچتا اوردن بھر کام کرنے کے بعد تھکاوٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پیدل ہی گھر پیدل آتافیکٹری مزدور کی اس محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے ایک کار کمپنی کی ڈیلرشپ برانچ نے اسے مفت کار کا تحفہ دے دیا،، جیمز رابرٹسن کو تحفے میں دی جانے والی کار کی مالیت سنتیس ہزار ڈالر ہے،کار حاصل کرنے والے اس فیکٹری مزدور کا کہنا ہے کہ کار کا مفت تحفہ حاصل کرکے اسے بےحد خوشی حاصل ہوئی ہے
دس برس تک پیدل بتیس کلومیٹر سفر کرکے فیکٹری میں کام کے لیے جانے والے امریکی سیاہ فام مزدور کو اسکی محنت صلہ مل گیا
Feb 07, 2015 | 15:22