نادرا ایمپلائز یونین کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوگئیانتظامیہ نے مطالبات نا مانے توشٹرڈاون ہڑتال کریں گے

لاہور پریس کلب کے باہر نادرا ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام ایک بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے جسے آج پانچواں روز ہے۔  یونین رہنماوں کا کہنا ہے کہ ڈی جی کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں جو ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ رہنماوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک نادرا میں سروس سٹرکچر فائنل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ملازمین ترقی کا انتظار کرتے کرتے بوڑھے ہو جاتے ہیں جبکہ تنخواہوں کا معاملہ بھی حل طلب ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو وارننگ دی کہ دوسرے مرحلے میں سات مارچ کو ٹرین مارچ ہوگا اور نادرا ہیڈ کوارٹر  کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ، تیسرے مرحلے پر پاکستان بھر کے ملازمین شٹرڈاون ہڑتال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...