مقررین نے کہا کہ جب فرانس میں سترہ لوگ دہشت گردی کا شکار ہوتے ہیں تو پورا یورپ اکٹھا ہوجاتا ہے لیکن کشمیر میں ہزاروں لوگ مر جاتے ہیں تو کسی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ جب تک پاکستانی اپنے آپ کو مضبوط نہیں کریں گے، کشکول کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک کشمیر تڑپتے رہیں گے۔ کشمیر میں انڈیا نے قبضہ کیا ہوا ہے اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے کشمیری اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں و خواہشات کے مطابق حق نہیں ہوجاتا۔
سفیر پاکستان غالب اقبال نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستانیوں کو اپنی صفوں چھپے دہشت گردو ں کا سامنا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریو ں کو وردی والے دہشت گرد وں کے مظالم کا سامنا ہے
پیرس کےقریب شہر ویلیئر لابیل میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی
Feb 07, 2015 | 18:11