عراق میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ 14اہلکار ہلاک متعدد زخمی

لندن/بغداد (نیٹ نیوز+رائٹرز) عراق کے شہر فلوجہ میں خودکش دھماکے میں 14 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب ٹی وی چینل کے مطابق فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، 14 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوجی گاڑی کو قافلے کے درمیان سے خودکش بمبار نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دی مرر اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراق میں خفیہ آپریشن اور داعش جنگجوئوں سے جھڑپ میں 3برطانوی فوجی زخمی ہو گئے۔انکا تعلق سپیشل فورسز سے تھا۔بغداد عراق کے شہر فلوجہ میں خود کش دھماکے میں14اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب ٹی وی چینل کے مطابق فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا 14اہلکار ہلاک متعدد زخمی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فوجی گاڑی کو قافلے کے درمیان سے خود کش بمبار نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...