سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین علی گیلانی علاج کیلئے دہلی جا رہے ہیں۔ حریت ترجمان ایاز اکبر نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ فیصلہ ’’مجبوری‘‘ میں لیا جا رہا ہے کیونکہ ’’حکومت نے صحت کی شدید ناسازی کے باوجود بھی ان کو رہا نہیں کیا اور ان کی گھر میں نظر بندی جاری ہے۔ لہذا انہوں نے مجبوراً دہلی جانے کا فیصلہ کیا ہے‘ تاکہ بہترعلاج و معالجے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی ہدایت پر کچھ نقل و حمل بھی ممکن ہو سکے۔ ایاز اکبر نے بتایا کہ حبس بے جا کے اس عمل نے ان کی صحت پر کافی منفی اثرات مرتب کئے ہیں اور ان کی کمزوری اور نقاہت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔