اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پی آئی اے انتظامیہ نے غیرملکی ائرلائنوں کے ساتھ پی آئی اے کے مسافروں کی آمدورفت کیلئے جو سمجھوتہ کیا تھا وہ ناکام ہوگیا ہے۔ اسکی بڑی وجہ پی آئی اے الیکٹرانک ٹکٹوں کی تصدیق نہ ہونا ہے۔ کمپیوٹر کے ذریعہ جاری ہونے والے ای ٹکٹوں کی تصدیق کیلئے جب پی آئی اے کے کمپیوٹرز کو آپریٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہڑتالی ملازمین نے ان لوگوں کو مار بھگایا جن کی خدمات انتظامیہ نے ٹکٹوں کی تصدیق کیلئے حاصل کی تھیں۔