اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قوم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کیخلاف کوششیں رائیگاں نہی جائیں گی۔ دہشت گردی پاکستان، اسلام آباد اور ہماری سلامتی کے دشمن ہیں، انہیں عوام کے حوصلے کے سامنے پست ہونا پڑیگا۔ علاوہ ازیں مشیر اطلاعات سندھ مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نجکاری کیخلاف ہے، قومی اداروں کی نجکاری کوئی نیک کام نہیں، تھر کے حالات کوئی آئیڈیل نہیں ، بہت سے مسائل ہیں پھر میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے دو دن ہیں، تھر کی صورتحال کی سندھ حکومت ذمہ دار نہیں، عزیر بلوچ کوئی مسئلہ نہیں، بس مسئلہ بنایا جا رہا ہے، عزیر بلوچ کے ساتھ تصویر مولانا طارق جمیل اور شاہد آفریدی کی بھی ہیں۔
دہشت گرد، اسلام، پاکستان اور ہماری سلامتی کے دشمن ہیں: خورشید شاہ
Feb 07, 2016