”کوئٹہ حملہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا ردعمل ہے، 4 فریقی اجلاس کے موقع پر دھماکہ معنی خیز ہے“

Feb 07, 2016

اسلام آباد (پ ر) سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلیٰ و قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی نے کہا کوئٹہ خود کش حملہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا بھارتی ردعمل ہے۔ حکومت آئے روز بھارت سے آنے والی دھمکیوں کو نظرانداز نہ کرے۔ چار فریقی افغانستان مفاہمتی عمل کے اجلاس کے موقع پر دھماکے معنی خیز ہیں۔ بھارت کو دکھ ہے وہ چار فریقی عمل میں شامل نہیں۔ افغانستان اور پاکستان میں غلط فہمیاں پیدا کرنا بھارت کا ایجنڈا ہے۔ بلوچستان سمیت پورے ملک کی رونقیں واپس لانے کے لئے حکومت سیاستدان اور عوام جنرل راحیل شریف کا ساتھ دیں۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور کالعدم تنظیموں کی بیرونی مدد و اندرونی سہولت کے ذرائع ختم کرنا اشد ضروری ہے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پی کے پارا چنار کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے حامد علی شاہ موسوی نے کہا پاکستان کا استحکام ہندو بنیے کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

مزیدخبریں