مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ٹائون قبطیہ کا محاصرہ ختم کر دیا۔ اس ٹائون سے فلسطینیوں نے مشرقی القدس میں حملہ کر کے ایک اسرائیلی خاتون پولیس اہلکار کو مار دیا تھا۔ صہیونی فوجی ترجمان نے کہا صورتحال کا جائزہ لیکر محاصرہ ختم کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے ٹائون میں آپریشن کر کے 10 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ سال یکم اکتوبر سے شروع ہونیوالی کشیدگی اور جھڑپوں میں اب تک 165 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج نے قبطیہ کا محاصرہ ختم کر دیا
Feb 07, 2016