ملتان: انتقال کرنے والی دو دھڑ جڑی بچیاں سپردخاک

Feb 07, 2016

ملتان (اے این این) ملتان میں انتقال کرنے والی دھڑ جڑی بچیوںکو سپردخاک کردیاگیا۔ دونوں دھڑ جڑی بچیاں 22 روز چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج رہیں،علیزہ اور فاطمہ کا دل، جگر اور چھوٹی بڑی آنت آپس میں جڑی ہوئی تھیں، بستی محمود کوٹ میں تدفین کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں 23روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ رات دونوں دھڑ جڑی بچیاں دم توڑ گئیں جن کی نماز جنازہ بستی محمود کوٹ میں ادا کر کے تدفین کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں