ٹانک(صباح نیوز)خیبرپی کے کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار دہشت گرد کا نام مقبول عرف بولی ہے جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث تھا۔