امریکہ:سفید فام گروپ کی جانب سے ٹرمپ کی حمایت میں وائس مسیجز کی مہم شروع

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی سفید فام قومیت پرست گروپ کی جانب سے ری پبلکن پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں ووٹرز کی وائس میسجز بھیجنا شروع کئے گئے اور ٹرمپ کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ نیو ہمپشائر میں صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے مرحلے سے ایک ہفتہ قبل انکی حمایت میں وائس میسجز کی فنڈنگ امریکن نیشنل سلپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے ذریعے کی گئی ہے جو امریکن فریڈم پارٹی کے چیئرمین ولیم جانسن نے کی ہے۔ میسجز میں کہا گیا ہمیں مسلمانوں کی ضرورت نہیں، ہمیں سمارٹ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ گوروں کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن