نادہندگی پر لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکھر سیف الملوک کھوکھر کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابدشیرعلی کی ہدایت پر لیسکو نے کھوکھرپیلس لاہور کی بجلی کاٹ دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ( لیسکو) حکام نے نادہندگی پر این اے 128 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیگی ارکان اسمبلی کے گھر کی بجلی کاٹنے سے پہلے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابدشیرعلی کے علم میں سارا معاملہ لایا گیا تھا اور انہی کی ہدایت پر کھوکھر پیلس کی بجلی کاٹی گئی۔ دونوں ارکان اسمبلی نے گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا اور لیسکو کے 40 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ لیسکو نے کھوکھر پیلس کی بجلی کاٹنے کے بعد اپنی ایک ٹیم بھی وہیں بٹھا دی ہے تاکہ بغیر ادائیگی کے بجلی کا کنکشن بحال کرنے کی کوشش بھی نہ کی جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...