ساﺅتھ ایشین گیمز:پاکستان نے سونے سمیت 6میڈلز جیت لئے

Feb 07, 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان نے جنوبی ایشیائی گیمز کا آغاز مینز اور ویمنز کھیلوں میں دو کانسی کے تمغوں سے کیا۔بھارتی شہر گوہاٹی میں پاکستان کی خاتون ایتھلیٹ صاحبہ بی بی نے 30 کلومیڑ کے انفرادی سائکلنگ مقابلے میں 50:10.598 منٹ میں طے کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔بھارت کی ٹورانگبام اور مانی پوری ایلنگبام دیوی نے بالترتیب سونے اور سلور کا میڈل حاصل کیا۔مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عبداللہ غفور نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ویٹ لفنٹگ میں سونے کا میڈل بھارت کے گروراجا اور سلور میڈل بنگلہ دیش کے میزان الرحمٰن نے حاصل کیا۔ ہفتے کا دن بھارت کے نام رہا جہاں اس نے 6 گولڈ اور 3 سلور میڈل حاصل کئے۔سری لنکا ایک گولڈ، 4 سلور اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔پاکستان اور بنگلہ دیش دو کانسی میڈل کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے جبکہ نیپال ایک کانسی کا میڈل حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر رہا۔مجموعی طور پرپاکستان ایک سونے ‘دو چاندی جبکہ تین کانسی کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن پر فائز ہے ۔ بھارت 19میڈلز جیت کر سر فہرست ہے جن میں چودہ سونے ‘پانچ چاندی کے تمغے شامل ہیں ۔ سری لنکا تمغوں میں دوسرے نمبر پر ہے جس نے مجموعی طور اکیس میڈلز جیتے ہیں جن میں سونے کے چار ‘چاندی کے دس جبکہ کانسی کے سات تمغے شامل ہیں ۔بنگلہ دیش نے مجموعی طور پر نو تمغے جیتے ہیں جن میں چاندی کا ایک اور کانسی کے آٹھ تمغے شامل ہیں ۔نیپال نے تین تمغے جیتے ہیں جن میں چاندی کا ایک اور کانسی کے دو شامل ہیں ۔افغانستان نے کانسی کا ایک تمغہ جیتا ہے ۔

مزیدخبریں