اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آبائی حلقے گوجر خان کے لئے تین ارب سے زائد کے فنڈز غیر قانونی طر پر جاری کئے تھے۔ یہ تمام فنڈ غیر قانونی ترقیاتی سکیموں کے لئے جاری کئے گئے تھے۔ جن ٹھیکیداروں کو جاری کئے گئے ان سے کروڑوں روپے کا کمشن وصول کیا گیا۔ آڈیٹر جنرل کی جاریکردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2012-13ء کے دوران وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے آبائی حلقے کی 17 غیر قانونی ترقیاتی سکیموں کیلئے تین ارب روپے جاری کئے الیکشن کمشن کی جانب سے ان ترقیاتی سکیموں پر پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی تھی۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی جائیگی۔ ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
پرویز اشرف نے گوجر خان کیلئے 3 ارب کے فنڈز غیرقانونی طور پر جاری کئے: آڈیٹر جنرل
Feb 07, 2016