تلکارتنے دلشان فٹن بھارت کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہو گئے،ڈکویلا طلب

Feb 07, 2016

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن ٹیم کے سٹار بلے باز تلکارتنے دلشان فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز نیروشن ڈکویلا کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا میچ 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دلشان ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ ٹیم کے ہمراہ بھارت نہیں جائیں گے اور پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اسلئے ہم نے ان کی جگہ ڈکویلا کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔امید ہے کہ وہ دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں