راولپنڈی (نیٹ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا رچرڈ اولسن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔