لاہور (نمائندہ سپورٹس) 30 رکنی مرد اور خواتین کھلاڑی ساﺅتھ ایشین گیمز میں شرکت کےلئے کل بھارت روانہ ہونگے۔ ساﺅتھ ایشین گیمز میں کبڈی ایونٹ میں 12 مرد اور 12 خواتین کھلاڑی اور 6 آفیشلز جائیں گے۔ قومی خواتین کھلاڑیوں نے ایران کی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ایران میں مشترکہ تربیت کیمپ میں شرکت کی۔جبکہ ایران کے مرد کھلاڑیوں نے قومی مرد کھلاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکہ تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے کبڈی ٹیم کے ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ سے قومی مرد کھلاڑی ساﺅتھ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈل جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی خواتین پہلی مرتبہ ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ امید ہے وہ بھی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔