لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ مےں شرکت کے لئے 28 فروری کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئر اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ یکم سے 8 مارچ تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلی جائے گی جس میں محمد ثاقب ‘ حارث اور عبدالرحیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں منعقدہ جو بلی انشورنس انڈر 21 نےشنل سنوکر چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیوئسٹس کو ایشین چیمپئن شپ کیلئے چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 20 سے زائد ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور سب کے ساتھ کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔