کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈ ا ہے ، حافظ عاکف سعید

Feb 07, 2016

خصوصی رپورٹر

کراچی ( خصوصی رپورٹر) کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ، یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی ، انہوں نے کہاکہ کشمیری بھارتی حکومت کی طرف سے گولیوں کی بوچھاڑ اور لاٹھی زنی کے باوجود پاکستان سے رشتہ کیا الا الہ الااللہ کا نعرہ لگاتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہم اڑسٹھ سال میں کشمیر صرف اس لیے حاصل نہ کرسکے کہ ہم لاالہ الا الہہ کے رشتہ کو مضبوط و مستحکم کرنے میں ناکام رہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے سے نہ صرف بھارت کے لیے کشمیریوں کو مزید غلام رکھنا ناممکن ہوجائے گا بلکہ اہل پاکستان کے درمیان دینی رشتہ مضبوط ہونے کی وجہ سے ہر نوع کے صوبائی و لسانی تعصبات کا خاتمہ ہوجائے گا ۔

مزیدخبریں