پشاور(آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رہنمائوں میں سے ایک اور عمران خان اور پرویز خٹک کے قریبی دوست محمد طاہر خان عمرزئی نے باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ۔پیر کے روز محمد طاہر خان عمرزئی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر عمرزئی نے کہا کہ پرویز خٹک میرے خدشات سے بخوبی واقف ہیں مگر انہوں نے مجھے روکنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی۔ تحریک انصاف اپنے نظریہ کو بھول گئی ہے اور اب صرف سٹیٹس کو کو پرموٹ کیا جارہا ہے۔