کرپشن کے ہاتھی کا الٹراساﺅنڈ ہونا چاہئے، سینیٹر سراج الحق

پشاور(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کہا ہے کہ اگر نیت کا سیٹی سکین چاہئے تو عدالت کے سامنے کھڑے کرپشن کے ہاتھی کا الٹراساﺅنڈبھی ہونا چاہئے، اب اس ملک میں مستقبل صرف اور صرف اسلامی انقلاب اور جماعت اسلامی کا ہے اب کرپٹ سسٹم اور سٹیٹسکو کاخاتمہ ہوگا،وزیر اعظم اور انکے بچوں کی جانب سے ایک دوسرے کو 52کروڑکے تحفوں کی خبروں سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں،لگتا ہے دال میں کچھ کالا کالا ہے میں یہی چاہتا ہوں کہ دال ایک طرف ہو کالاکالا ایک طرف ،اب کرپٹ پارٹیاں عوام کو سبز باغ دکھا کر مزید گمراہ نہیں کرسکیں گے،کرپشن فری پاکستان کیلئے جو تحریک جماعت اسلامی نے شروع کی تھی اب کامیابی سے ہمکنار ہوکر رہیگی،6 ہزار لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا تو 20 کروڑ عوام کو فائدہ ہوگاوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا چین کے دورے کے بعد اب سی پیک کے حوالے اسمبلی اور کابینہ کو اعتماد میں لیں یہ انکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے ذمہ داران سے بھی رابطہ کریں اور اسمبلی کو اعتماد میں لیں،سی پیک خطے کیلئے گیم چینجرمنصوبہ ہے کوئی پاگل بھی اس منصوبے کی مخالفت نہیں کرسکتا ۔
سراج الحق

ای پیپر دی نیشن