نیشنل کلنری ٹیم آف پاکستان نے پندرہویں انٹرنیشنل استنبول گیسٹرانومی فیسٹیول 2017کا مقابلہ جیت لیا

لاہور (پ ر) نیشنل کلنری ٹیم آف پاکستان نے 2فروری سے 5فروری کو ہونے والے پندرہویں انٹرنیشنل استنبول گیسٹرانومی فیسٹیول 2017 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔دنیا بھر سے شرکت کرنے والے 25سے زائد ممالک کی پروفیشنل ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے کوتھم پاکستان اور دبئی کے سی ای او شفیق احمد کی قیادت میں بیس ٹیم ممبران پر مشتمل، پاکستان کے نامور ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے پروفیشنل شیفز اور کوتھم پاکستان اور دبئی کے طلبہ نے کلنری کی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن