پسرور (نامہ نگار) سائوتھ ایسٹرن سوسائٹی فار پلاسٹک اینڈ کنسٹریکٹو سرجری کی طرف سے میو ہسپتال لاہور میں تعینات شعبہ پلاسٹک سرجری کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر افضال طاہر باجوہ کو 2016-17کا بہترین پلاسٹک سرجن کا ایوارڈ دیا اس سلسلہ میں اٹلانٹا میں سوسائٹی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پسرور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر افضال طاہر باجوہ نے شرکت کی انہیں سوسائٹی کے ٹریژرمارک کڈنرنے ایورڈ دیا اس موقع پر انہوںنے ایک ورکشاپ میں بھی شرکت کی امریکن سوسائٹی ہرسال دنیا کے مختلف ملکوں کے نامور پلاسٹک سرجنزکو ایوارڈ کے لیئے منتخب کرتی ہے ڈاکٹر افضال طاہر باجوہ نے اپنا ایوارڈ اپنے استاد پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد چیئرمین شیخ زائد ہسپتال لاہور کے نام کیا ہے ڈاکٹر افضال طاہر باجوہ گورنمنٹ ہائی سکول پسرور کے سابق استاد بشیر احمد باجوہ کے صاحبزادے اور پسرور بار کے ممبر فیاض احمد باجوہ ایڈووکیٹ کے بھائی ہیں۔