لندن (اے پی پی) ملکہ برطانیہ کو تخت نشیں ہوئے 65 برس بیت گئے،اہل برطانیہ نے پیر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کی سیفائر جوبلی 65 ویں سالگرہ صبح سویرے توپوں کی سلامی سے منائی۔ذرائع کے مطابق 90 سالہ ملکہ برطانیہ کی تخت نشنی کے 65 سال مکمل ہونے پر پیر کی صبح ٹاور آف لندن اور ملک کے دوسرے اہم شہروں میں ملکہ کے لئے توپوں کی سلامی دی گئی۔ملکہ الزبتھ نے مشرقی انگلینڈ کے علاقے نارتھ فورک میں سنڈریگھم کے محلات میں پیر کا دن گذارا اور خاص مہمانوں کی موجودگی میں کیک کاٹا۔اس موقع پر ملکہ ایک تصویر بھی جاری کی گئی جس میں وہ ایک شاہی لباس جس میں نیلم(سیفائر)جڑے زیورات زیب تن کئے ہوئے ہیں،انہیں یہ زیورات 1947 ء میں ان کی شادی کے موقع پر ان کے والد نے دیئے تھے۔ملکہ الزبتھ دوم 1952 ء میں 25 سال کی عمر میں اپنے والد شاہ جارج ششم کی وفات کے بعد تخت پر بیٹھی تھیں۔
ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 65 ویں سالگرہ،دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا
Feb 07, 2017