فضل الرحمن کی مخالفت، فاٹا کے خیبر پی کے میں ضم ہونیکا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان

اسلام آباد (محمد نواز رضا، وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی کابینہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی طرف سے مخالفت کی وجہ سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے۔ فاٹا اصلاحات پر مزید مشاورت کرنیکا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کرانے کے لئے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کا جناح کنونشن سنٹر میں کنونشن منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے 12 مارچ کو لانگ مارچ کی دھمکی دے دی۔ مولانا فضل الرحمن فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے فاٹا کی صورتحال 5 سال تک جوں کی توں رکھی جائے اور فاٹا کو حقوق دینے کے لئے اصلاحات نافذ کر دی جائیں۔معلوم ہوا ہے وزیراعظم محمد نواز شریف رات گئے تک فاٹا اصلاحات کے بارے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن