گوجرانوالہ: محکمہ تعلیم کی مثالی ’کارکردگی‘‘ جعلی ہیڈ ماسٹر 14 ماہ ہائی سکول میں تعینات رہا، انکوائری پر مقدمہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خالد گورائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے 14 ماہ سے تعینات جعلی ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن خالد گورائیہ نے بتایا کہ ماجد 14 ماہ قبل محکمہ تعلیم کے سابق افسران کے جعلی دستخطوں سے گورنمنٹ ہائی سکول عابد آباد میں بطور ہیڈماسٹر تعینات ہوا۔ ڈی ای سیکنڈری میاں مقصود نے دو بار سکول کا دورہ کیا تو جعلی ہیڈماسٹر غیر حاضر پایاگیا جس پر محکمہ تعلیم کے افسران کو شک گزرا اور انہوں نے ملزم سے پرسنل فائل طلب کی جس پر ملزم فرار ہوگیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈی ای او نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ بنک سے ملزم کا ریکارڈ حاصل کرلیا جو کہ مکمل بوگس تھا‘ خالد گورائیہ نے ملزم کے خلاف نوشہرہ ورکاں تھانہ میں ایف آئی اے درج کرا دی۔ محکمہ تعلیم نے عابد آباد ہائی سکول کے سابق ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر مشتاق باجوہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی اور جونیئر کلرک مرتضی زیدی کو معطل کرکے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...